سلسلہ کوہ قراقرم میں موجود پاکستان اور چین کو ملانے والی اہم تجارتی گزرگاہ ‘درہ خنجراب’ کو 5 ماہ کیلئے بند کردیا گیا۔
درہ خنجراب سرحد بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت خنجراب ٹاپ پر برفباری کے باعث سرحد بند کردی گئی۔ 30 نومبر کو بند کی جانے والی سرحد اب یکم اپریل کو تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھولی جائے گی۔
پاک چین وینچر ریگل آٹوموبائلز نے پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی لانچ کر دی
خنجراب پاس کے ذریعے گزشتہ روز 40 سے زائد کنٹینرز پاکستان پہنچائے گئے۔ پاک چین سرحد کی بندش کے موقع پر سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جاوید حسین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر اے جے انٹرنیشنل کارگو چائینا ٹو پاکستان خرم ظفر نے پاکستان آنے والے کنٹینرز کا استقبال کیا۔
پاک چین سرحر بندش کے موقع پر صدر ہنزہ چیمبر دولت کریم بھی موجود تھے۔ خنجراب پاس ہر سال نومبر کے اختتام پر بند کردیا جاتا ہے۔