اشتعال انگیز تقاریر ، مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

موجودہ حکومت میں لوٹ مار کی مثال نہیں ملتی، مریم اورنگزیب

فوٹو: فائل


 انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کی اور مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

اشتعال انگیز تقاریر کیس ، عدم پیشی پر مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے 25 نومبر کو عدم پیشی پر مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔  پولیس نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں