ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں رکھ کر تصویر کے معاملے پر مچل مارش نے بھارتی پیسر محمد شامی کی تنقید کا جواب دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل مارش نے کہا کہ یہ مذاق ہے، مجھے معاف کر دو۔
ٹریوس ہیڈ نے شادی کے باعث آئی پی ایل میں شرکت سے معذرت کرلی
دوسری جانب بھارت میں آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کے خلاف ورلڈ کپ ٹرافی پر پائوں رکھنے کی وجہ سے ایف آئی آر درج ہو گئی۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے بھارت کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
تاہم آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش اس وقت بھارتی تنقید کی زد میں آئے جب سوشل میڈیا پر ان کی وائرل تصویر میں ورلڈ کپ ٹرافی پر ٹانگیں رکھ کر دیکھا گیا۔
آسٹریلیا سے میچ،رنکو سنگھ کا چھکا شمار نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی
اب رپورٹ ہے کہ ریاست اترپردیش میں مچل مارش کے اس اقدام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایک آر ٹی آئی کارکن پنڈت کیشو نے آسٹریلوی آل راؤنڈر کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فائنل میچ میں بھارت کی شکست کے بعد مچل مارش نے ٹرافی پر پاؤں رکھ کر شائقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
An FIR was lodged against Australian cricketer #MitchellMarsh in Aligarh, UP
The complaint was filed by RTI activist Pandit Keshav, alleging that Marsh’s actions of dropping legs on the World Cup trophy had offended the sentiments of Indian cricket team fans
He also forwarded a… pic.twitter.com/mxNXGBBBqi
— Daily Culture (@DailyCultureYT) November 24, 2023
پنڈت کیشو نے ایف آئی آر کے علاوہ ایک کاپی ہندوستانی کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھیجی جس میں سفارش کی گئی کہ مچل مارش کے بھارت میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی جائے۔
دورہ آسٹریلیا ،چیف سیلکٹر کی تنقید پر حارث رئوف کا بھی ردعمل آگیا
واضح رہے کہ اس سے قبل محمد شامی نے کہا تھا کہ وہ اس سے خوش نہیں ہیں کیونکہ یہ وہ ٹرافی ہے جس کے لیے ہر کوئی لڑتا ہے۔