حکومت کا بجلی کے شعبے میں ہول سیل مارکیٹ قائم کرنے کا فیصلہ

بجلی مہنگی electricity

وفاقی کابینہ توانائی کمیٹی نے ہول سیل مارکیٹ کے قیام کی منظوری دے دی، حکومت نے فیصلہ کیپسٹی پیمنٹ سے چھٹکارے کیلئے اٹھایا ہے۔

اب تقسیم کار کمپنیاں حکومت کے بجائے براہ راست آئی پی پیز سے بجلی خرید سکیں گی، وزارت توانائی کے حکام کے مطابق ہول سیل مارکیٹ کیلئے تیار سافٹ وئیرز کا تجربہ کامیاب ہو چکا۔

پہلے مرحلے میں بلک اور ایک میگاواٹ تک بجلی استعمال کرنے والے ہول سیل مارکیٹ پر منتقل ہوں گے جو مجموعی صارفین کا 16 فیصد ہیں۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا بجلی صارفین سے اربوں روپے زائد بل وصولی کا انکشاف

دوسرے مرحلے میں باری آئے گی صنعتی شعبے کی،جبکہ گھریلو صارفین سب سے آخر میں آئی پی پیز کے طویل المدتی معاہدے ختم ہونے کے بعد ہول سیل مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکم کا کہنا ہے کیپسٹی پیمنٹس کا مسئلہ آئی پی پیز سے طویل المدتی معاہدوں کے باعث پیدا ہوتا ہے،ہول سیل مارکیٹ میں کئی براہ راست خریدار آ جائیں گے۔مقابلے کے رجحان سے صارفین کو سستی بجلی ملے گی۔


متعلقہ خبریں