راشد خان آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے باہر

Rashid khan

افغان کرکٹر راشد خان آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے۔

بی بی ایل کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور بیک انجری کی وجہ سے راشد ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 پاکستان جیت جائے گا، مائیکل وان

اس حوالے سے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز انتظامیہ نے کہا ہے کہ راشد خان سرجری کرائیں گے، ان کا ٹیم میں نہ ہونا ہمارے لیے بڑا دھچکاہے،اس کے علاوہ میلبرن اسٹارز کے ہیری بروک بھی بی بی ایل سے دستبردار ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں