پی ٹی آئی نے اتحاد کا کہا اور 6 وزارتوں کی پیشکش کی، آصف علی زرداری

Asif Ali Zardari

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اتحاد کا کہا گیا تھا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جب حکومت بنانے جارہی تھی تو انہوں نے ہم سےاتحاد کرنے کیلئے رابطہ کیا اور 6وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی جسے رد کر دیا تھا۔

سائفر کیس ، جیل ٹرائل ختم ، عمران خان اور شاہ محمود کو 28 نومبر کو عدالت پیش کرنیکا حکم

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے مجھے مائنس کرنے کا کہا گیا ، اور پیغام دیا گیا کہ باقی پیپلز پارٹی سے پی ٹی آئی اتحاد کر لے گی، مجھے ملک سے باہر جانے کاکہا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ 8فروری کو الیکشن ہونے کا یقین ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی الیکشن کمپیئن کر رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو دھاندلی کے ذریعے لایا گیا، نواز شریف

انکا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد درست فیصلہ تھا، عمران خان معیشت کے دشمن تھے،اگر ان کو نہ نکالتے تو وہ ایک فوجی کے ذریعے آر او الیکشن کروا کے 2028 تک حکومت بنالیتےاور پھر ایک کلو دودھ کیلئے ٹرک بھر کر پیسے لے جانے پڑتے۔

 


متعلقہ خبریں