بلے کا نشان برقرار ، تحریک انصاف کو 20 دن میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانیکا حکم

ECP

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے تحریک انصاف کو 20 دن میں دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیدیا۔ 

الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی ، پی ٹی آئی سات دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی رپورٹ جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلیے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن آئین کے تحت شفاف نہیں تھے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن آئین کے تحت 20 روز کے اندر الیکشن کرائے، پارٹی الیکشن نہ کرانے پر انتخابی نشان کے لیے نااہل ہو گی۔

توہین الیکشن کمیشن ، چیئرمین پی ٹی آئی ، اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 2 اگست کو نوٹس جاری کیا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر پی ٹی آئی کو بلے کے نشان کیلئے نااہل کیوں نہ کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں