سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کروایا جائے، سعودی عرب


ریاض: سعودی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ قیام امن کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کروایا جائے۔

سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں خطرناک عسکری کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کے تحت جنگ بندی کی جائے اور غزہ میں زخمیوں کی طبی امداد کو فی الفور بحال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کی تباہ کن صورتحال دنیا کیلئے سبق ہے، پوپ فرانسس

شہزادہ فیصل بن فرحان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات رکوانے میں کردار ادا کرے اور قیام امن کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنا اخلاقی کردار ادا کرے۔


متعلقہ خبریں