متحدہ عرب امارات نے سال 2024ء کیلئے سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں سال 2024ء کے دوران تعطیلات کے آفیشل کلینڈر کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تعطیلات میں یکم جنوری 2024ء کو نئے سال کے موقع پر ایک آفیشل چھٹی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ 29 رمضان سے 3 شوال تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔

پاکستان میں سیاسی عہدے کے امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے: امریکہ نے واضح کردیا

ذوالحج کے موقع پر یوم عرفہ 10 سے 12 ذوالحج تک عیدالضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔یکم محرم 1446 ہجری کو نئے اسلامی سال کے موقع پر سرکاری چھٹی ہوگی۔

اماراتی سرکاری تعطیلات کے کیلنڈر میں 12 ربیع الاوّل 1446 ہجری نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت اور 2 سے 3 دسمبر 2024ء کو یو اے ای کے قومی دن کی تعطیلات ہوں گی۔

آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کر دیں

امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ کے اجلاس میں تعطیلات کی منظوری دی گئی۔


متعلقہ خبریں