پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ


پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 29.96فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر کے دوران 2,767,606ملین روپے کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 2,129,652ملین روپے کی برآمدات کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023کے دوران برآمد کیے جانے والی اہم اجناس میں نٹ ویئر 104,025ملین روپے، ریڈی میڈ گارمنٹس 76,920 ملین روپے، بیڈ ویئر 68,298ملین روپے، چاول 66,558ملین روپے، سوتی کپڑے کی47,758ملین روپے کی برآمد کی گئی۔

ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 15 فیصد کمی، 16 ارب 50 کروڑ ڈالر ریکارڈ

تیلدار بیج، گری دار میوہ جات اور دانا 33,897ملین روپے، تولیے 26,312ملین روپے، سوتی دھاگہ 25,838ملین روپے، چاول باسمتی 18,783ملین روپیاور تولیے اور تولیے کے علاوہ تیار کردہ اشیاء 17,980 ملین روپے کی برآمد کی گئی۔

دوسری جانب اکتوبر 2023کے دوران درآمد کی جانے والی اہم اشیا ء میں پیٹرولیم مصنوعات 181,138ملین روپے، خام پیٹرولیم151,331ملین روپے، قدرتی گیس، مائع 78,020ملین روپے، الیکٹرک مشینری اور آلات 73,778ملین روپے کے درآمد کئے گئے۔

اس کے علاوہ پلاسٹک مواد 57,994ملین روپے، پام آئل 57,674ملین روپے، آئرن اینڈ اسٹیل 51,121ملین روپے، موبائل فونز 46,523ملین روپے، گندم 33,815ملین روپے اور کھاد 31,994 ملین روپے کی درآمد کی گئی۔


متعلقہ خبریں