ہنگو کے علاقے کوٹکی کے قریب تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ہنگو کے علاقے تھانہ سٹی کوٹکی میں افغان مہاجرین کے بچے پانی کے تالاب میں نہا رہے تھے، پانچ بچے ڈوب گئے جن میں سے 4 جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچے کو بچا لیا گیا۔
اٹک میں ماں، بیٹی اور بیٹا تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں پانچ سے آٹھ سال کے درمیان ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
