مذاکرات کامیاب ،روٹی کی نئی قیمت کا اعلان کردیا گیا

roti

مذاکرات کامیاب روٹی کی نئی قیمت کا اعلان کردیا گیا


ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد اور تندور ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کے درمیان روٹی کے وزن اور نرخوں کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

سولر پینل کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

تفصیلات کے مطابق مذاکرات کے دوران کوئٹہ میں 165 گرام وزنی پیڑے سے تیار ہونے والی روٹی کا ریٹ 25 روپے اور 330 گرام وزنی پیڑے سے تیار ہونے والی روٹی کا نرخ 50 روپے مقرر کرنے پر اتفاق ہوا۔

کامیاب مذاکرات کے بعد تندور ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔تندور مالکان نے کل سے شہر کے تمام تندور معمول کے مطابق کھولنے کی یقین دہانی کرائی۔

آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کر دیں

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے تندور ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وزن میں کمی کرنے والے تندور کو ہمیشہ کے لیے بند کیا جائے گا اور مالکان کو جیل کے حوالے کیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں