انٹر بینک میں ڈالر مزید 18 پیسے سستا ہو گیا

DOLLAR VS RUPEE

دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 18 پیسے کی کمی ہوئی ہے

جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 285 روپے 97 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 79 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا

آج صبح کاروبار کےآغاز پرانٹر بینک میں ڈالر 47 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 25پیسے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 287روپے 25پیسے پربند ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ پہلے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 53 پیسے سستا ہونے کے بعد  285 روپے97 پیسے کی سطح پر بند ہواتھا۔


متعلقہ خبریں