چوہدری شفقت ریاض گوندل استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

ipp

معروف کاروباری شخصیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل


چوہدری شفقت ریاض گوندل نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیت چوہدری شفقت ریاض گوندل نے ملاقات کی ہے۔

کوئٹہ ، انسداد دہشتگردی فورس کی تربیت کیلئے40 لاکھ ڈالرز کے امدادی پیکج کا اعلان

آئی پی پی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے چوہدری شفقت ریاض گوندل کو پارٹی مفلر پہنا کر خیر مقدم کیا ،اس موقع پر سینئررہنما آئی پی پی اسحاق خان خاکوانی بھی موجود تھے۔

چوہدری شفقت ریاض گوندل کو استحکام پاکستان پارٹی برطانیہ کا صدر اور چیف آرگنائزز آئی پی پی یورپ مقرر کردیا گیا،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔


متعلقہ خبریں