سائفر کیس، شاہ محمود قریشی نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

مذاکرات، انتخابات اور تحریک، چنو کیا چاہتے ہیں؟ حکومت کو شاہ محمود کی پیشکش

فوٹو: فائل


پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود نے سائفر کیس میں ضمانت کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست عدالت عظمی میں دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

شاہ محمود کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزارکے خلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا لہذا ہائیکورٹ کا 8 نومبرکا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔


متعلقہ خبریں