مارنس لبوشین نے دباؤ کو کم کرتے ہوئےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،میکس ویل


آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں کرکٹ کی عالمی بادشاہت کا تاج چھٹی بارآسٹریلیا کے سر پر سج گیا۔ کینگروز فائنل میں میزبان ٹیم بھارت کو 6وکٹوں سے شکست دے کر عالمی چیمیئن بن گیا ہے۔ 

بھارت سے جیتنے کے بعد آسٹریلوی آل رائونڈر میکس ویل نے کہا ہے کہ بھارتی بالرز نے اچھا پریشر ڈالنے کی کوشش کی، مارنس لبوشین نے دباؤ کو کم کرتے ہوئےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ہم نے پلان کے مطابق کھیلا اور کامیاب ہوگئے، پیٹ کمنز

انہوں نے کہا کہ ٹریویس ہیڈ اپنی بال اسٹرائیکنگ کے ساتھ کسی سے پیچھے نہیں تھے، انہوں نے جیت میں بہترین کردارادا کیاہے۔

دریں ثنا ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ہمارے گیند باز شاندار تھے اور انہوں نے پہلی گیند سے ہی ٹون سیٹ کی، ٹریوس ہیڈ اور مارنس نے شاندار شراکت داری بنائی، یہ فتح 2015 کے ورلڈ کپ کی فتح سے بھی بڑی ہے۔

آج حیرت انگیز دن ہے جس کا حصہ بننے پر خوش ہوں،ٹریوس ہیڈ

قبل ازیں اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ یہ ناقابل یقین ہے اور ہاں یہ صرف ایک عمدہ کارکردگی تھی، کھیل کو آگے بڑھایا اور اپنی طاقت کے مطابق کھیلتے رہے۔


متعلقہ خبریں