جنوبی کوریا ، اسپتال میں خوفناک آتشزدگی ، 38 مریض زخمی


جنوبی کوریا کے ایک اسپتال میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 38 مریض زخمی ہو گئے ۔

چینی خبررساں ادارے کےمطابق سیئول سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایک 6 منزلہ اسپتال میں آتشزدگی سے 38 افراد زخمی ہوگئے ،اسپتال میں آتشزدگی کے وقت 91 مریض زیر علاج تھے۔

عراق: شادی کی تقریب میں آتشزدگی، دلہا دلہن سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک

اسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ آگ بیرونی دیوار کے ساتھ اوپر جانے سے پہلے اسپتال کی پہلی منزل کے باہر سے شروع ہوئی تھی تاہم  کسی اضافی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ اسپتال میں داخل مریضوں کو ایک اور قریبی اسپتال میں منتقل کر کے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


متعلقہ خبریں