انسٹا گرام نے نئے فلٹرز متعارف کرا دیئے

انسٹاگرام

کیلیفورنیا: ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام نے اپنے صارفین کے لیے نئے فلٹرز متعارف کرا دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کی ذیلی کمپنی نے اپنی توجہ تخلیقی آلات پر واپس لاتے ہوئے عرصے بعد نئے فلٹرز متعارف کرا دیئے۔

رنگوں کی باریک ایڈٹ سے لے کر بامعنی اسٹائلز کے آپشنز تک یہ اپ ڈیٹس صارفین کو اپنی پوسٹ کے لیے متعدد انداز کو آزمانے کے لیے آسانی پیدا کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل پر بھاری جرمانہ عائد

پہلی بار کچھ ایسے فلٹر بھی متعارف کرائے گئے ہیں جو اصل تصویر میں صرف رنگ اور ٹون کے بجائے واضح تبدیلیاں کریں گے۔

انسٹاگرام کی جانب سے ان فلٹرز کے متعارف کرائے جانے کا مقصد صارفین کو اپنی تصاویر ایڈٹ کرنے کے لیے کہیں اور جانے نہ دینا ہے، نئی اپ ڈیٹس میں ریلز کے حوالے سے بھی مزید بہتریاں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں