سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور اہلیہ عاصمہ عالمگیر نے پیپلز پارٹی چھوڑ دی


 پیپلزپارٹی کو سیاسی طور پر بڑا دھچکا، سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور اہلیہ عاصمہ عالمگیر نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے آج دورہ پشاورکے موقع پر انہوں نے یہ فیصلہ کیا، ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے عاصمہ عالمگیر کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں۔

کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے عوام مجھے موقع دیں، بلاول بھٹو

وہ پارٹی قیادت کی ناقص کارکردگی اور باہمی اختلافات سے نالاں تھیں، عاصمہ عالمگیر کے ساتھ ارباب عالمگیر نے بھی پیپلز پارٹی چھوڑ دی ہے۔

عاصمہ عالمگیر کا کہنا تھا کہ نااہل قیادت کے باعث خیبرپختونخوا میں پارٹی کا وجود ختم ہو رہا ہے، قائدین کو کئی بار صورتحال سے آگاہ کر چکے ہیں لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔


متعلقہ خبریں