چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں سزا عمر قید اور سزائے موت ہے، تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ (islamabad highcourt)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت مستردکرنے کادس صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ جرم پراکسانے، جرم کی سازش یا معاونت کرنے والے کو مرکزی جرم کرنے کی طرح ہی دیکھا جائے گا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان پر لگی دفعات میں سزا عمر قید اور سزائے موت ہے جب کہ شاہ محمود قریشی کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بلا شبہ ضمانت سزا روکنا نہیں، عمر قید اور سزائے موت کے ملزمان کو عدالتیں ضمانت دینے میں احتیاط سے کام لیتی ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اس قسم کے کیسز میں جب تک معقول وجہ موجود نہ ہو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔248کااستثنیٰ صرف آفیشل ڈیوٹی کیلئے ہے شاہ محمود قریشی پر جلسے میں تقریر کا الزام ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شاہ محمود قریشی پر 27 مارچ کی جو جلسہ تقریر کا الزام ہے وہ آفیشلی ڈیوٹی میں نہیں آتا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت ضمانت مسترد کرکے ہدایت کرتی ہے کہ ٹرائل 4 ہفتے میں مکمل کیا جائے۔


متعلقہ خبریں