القسام بریگیڈ نے اسرائیلی الزام مسترد کر دیا


غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد کو الشفا اسپتال میں رکھنے سے متعلق اسرائیلی الزامات مسترد کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق القسام بریگیڈز نے اسرائیلی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کو اسپتال میں نہیں رکھا گیا تھا بلکہ کچھ یرغمالیوں کی خرابی صحت کے باعث ان کی جانیں بچانے کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے حماس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ الشفا اسپتال کو بطور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور سویلین مقامات کو اپنے عسکری مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے لیکن حماس کی جانب سے اسرائیلی الزامات کو مسترد کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی بربریت کیخلاف بین الاقوامی عدالت سے رجوع

بعد ازاں کئی روز کے محاصرے کے بعد گزشتہ دنوں اسرائیلی افواج نے الشفا اسپتال پر چڑھائی کردی اور اسپتال کے مختلف حصوں کو بموں سے تباہ کردیا تھا۔

اسرائیلی افواج کے زمینی اور فضائی حملوں سے اب تک ساڑھے 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جن میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔


متعلقہ خبریں