قدرت نیازی نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

pti

قدرت نیازی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ آئی پی پی جہانگیر خان ترین سے پی ٹی آئی خواتین ونگ کی رہنما قدرت نیازی نے ملاقات کی۔

سابق ایم پی اے سردار چنوں خان لغاری ن لیگ میں شامل

ملاقات کے دوران قدرت نیازی نے آئی پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا،پارٹی میں شمولیت پر جہانگیر ترین نے انہیں مبارکباد دی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیر رہنے والے اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما ڈاکٹرامجد جہانگیر ترین کے قافلے میں شامل ہو گئے۔

شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سابق رہنما ڈاکٹر امجد نے پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین و صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر سیںئررہنما آئی پی پی غلام سرور خان اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر امجد نے پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے ڈاکٹر امجد کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور پارٹی مفلر پہنایا۔


متعلقہ خبریں