ورلڈ کپ 2023، پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا


نئی دہلی: ورلڈ کپ 2023 کا پہلا سیمی فائنل آج میزبان ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے اور پہلے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ورلڈ کپ 2023 کے ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم سیمی فائنل کا میچ بھی جیتنے کے لیے پرامید ہے تاہم دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی سیمی فائنل میں کامیابی کے لیے مکمل طور پر اپنے آپ کو تیار کیے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ورلڈ کپ 2023 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم اور نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارتی شہر ممبئی کے واکھنڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ بھارت نے لیگ مرحلے میں 9 میچز کھیلے اور تمام میں کامیابی حاصل کی جبکہ نیوزی لینڈ نے 9 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لیگ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں