عالمی ورلڈ کپ 2023 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان


کرکٹ آسٹریلیا نے عالمی ورلڈ کپ 2023 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔

ٹیم میں جنوبی افریقا کے تین، آسٹریلیا کے تین بھارت کے چار،نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں کوئنٹن ڈی کاک، ڈیوڈ وارنر، ویرات کوہلی(کپتان)، میکس ویل، ایڈن مارکرم، رچن راویندرا، مارکو جینسن، روی جڈیجا، محمد شامی،ایڈم زیمپا، بمرا اور 12 واں کھلاڑی دلشان مدوشنکا ہے۔


متعلقہ خبریں