امریکہ کا جنگی طیارہ گرکر تباہ

plane

امریکہ کا جنگی طیارہ گرکر تباہ


امریکی جنگی طیارہ مشرقی بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی مارے گئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی کمانڈکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ تربیتی آپریشنز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

ملک کیلئے گرانقدر خدمات، 5 قومی ہیروز کے نام سے وفاقی دارالحکومت کی سڑکیں منسوب

طیارے کے گرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم فی الحال کسی تخریبی کارروائی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

متاثرہ خاندانوں کے احترام میں طیارے کے عملے کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی جائیں گی ۔

بشریٰ بی بی کا بنی گالہ ہائوس پر مکمل کنٹرول تھا، سابق انچارج

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں حماس اور اسرائیل کی جاری جنگ کی وجہ سے سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں