ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو 307 رنز کا ہدف دیدیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ پونے میں کھیلا جارہا ہے ، آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔
دونوں ٹیموں کا یہ نواں میچ ہے، آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ آج کے میچ کا کوئی بھی نتیجہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے پر کوئی اثر نہیں ڈالے گا۔
ورلڈ کپ 2023، قومی ٹیم آج اپنا اہم میچ انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی
آسٹریلیا کی ٹیم ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے 8 میچز میں سے 6 میں فتح سمیٹ چکی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے 8 میچز میں سے صرف 2 میں فتح حاصل کر سکی ہے ،پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تیسرے اور بنگلہ ددیش آٹھویں نمبر پر ہے۔