ورلڈ کپ 2023، قومی ٹیم آج اپنا اہم میچ انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی


بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 میں قومی کرکٹ ٹیم آج اپنا اہم میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے قومی ٹیم کو آج کا میچ 287 رنز کے بڑے مارجن سے جیتنا ہو گا۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 کا 44واں میچ آج پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ بھارت کے شہر کولکتہ میں دوپہر ڈیڑھ بجے ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کو فائنل فور مرحلے کی دوڑ میں رہنے کے لیے انگلش ٹیم کو 287 رنز کے بڑے مارجن سے ہرانا ہو گا، دوسری صورت میں قومی ٹیم کو وطن واپسی کا ٹکٹ کٹوانا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا کیچ

انگلینڈ کی ٹیم کی اگر پہلے بیٹنگ ہوئی تو پھر پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا چانس 100 فیصد ختم ہو جائے گا۔

ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم نے 8 میچز کھیلے جن میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے بھی 8 میچز کھیل کر صرف 2 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ قومی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 5 ویں نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 7ویں نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں