بابر اعظم سے 31 ماہ بعد ون ڈے کی حکمرانی چھن گئی

بابر اعظم سے 31 ماہ بعد ون ڈے کی حکمرانی چھن گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں بھارتی بلے باز شبمن گل نے 950 دن بعد کپتان بابر اعظم کی اسٹریک ختم کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگز کے مطابق شبمن گل اپنی حالیہ کارکردگی کی بنا پر عالمی نمبر ون بن گئے۔ آئی سی سی نے بھارتی اوپننگ بلے باز کو بہترین بلے باز قرار دے دیا۔

ون ڈے رینکنگز کے مطابق شبمن گل کی ریٹنگ اس وقت 830 جبکہ بابر اعظم کی رینکنگ 824 ہے۔ بابر اعظم 950 دن تک ون ڈے رینکنگز میں عالمی نمبر ون بلے باز رہے۔

قومی ٹیم کی ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے کی دو ممکنہ صورتیں سامنے آگئیں

دوسری طرف ون ڈے رینکنگز میں بھارتی گیند باز محمد سراج پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ اعزاز پاکستانی فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کے پاس تھا۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نے 14 اپریل 2021 کو بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے عالمی نمبر ون کی پوزیشن چھینی تھی۔ ویرات کوہلی کے پاس 41 ماہ تک ون ڈے کی حکمرانی رہی تھی۔

سب سے زیادہ روز عالمی نمبر ون رہنے کی بات کی جائے تو یہ اعزاز ویسٹ اینڈیز کے ویون رچرڈز کے پاس ہے جنہوں نے 1748 دن ون ڈے پر حکمرانی کی۔ مائیکل بیون 1259 دن، ویرات کوہلی 1258 دن، ڈین جونز 1146 اور برائن لارا 1049 دن حکمران رہے۔


متعلقہ خبریں