اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی پر قبضے کا منصوبہ ظاہر کر دیا


یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ کے بعد غزہ پٹی کی غیر معینہ مدت کے لیے سلامتی کی مجموعی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ہمارے پاس نہ ہونے کی وجہ سے حماس نے بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا مظاہرہ کیا جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی کا امکان مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترک پارلیمنٹ نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کے جنوبی اور شمالی علاقوں کو درمیان سے تقسیم کرنے کے بعد اسرائیلی فوج مزید علاقوں پر قبضہ کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ کے بعد غزہ پٹی کی غیر معینہ مدت کے لیے سلامتی کی مجموعی ذمہ داری سنبھالیں گے۔


متعلقہ خبریں