میٹرک امتحانات یکم مارچ 2024 سے شروع ہونگے

میٹرک امتحانات

خیبر پختونخوا میٹرک کے مارچ میں ہونے والے امتحانات ملتوی


ایجو کیشن بورڈز کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ سال میٹرک کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک (دسویں کلاس) کے سالانہ امتحانات یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے۔

فیسیں جمع کرانے کا شیڈول بھی تیار کر لیا گیا، شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ 15 نومبر سے 12 دسمبر تک جمع کرائی جاسکیں گی۔

ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فیس 13 دسمبر سے 25 دسمبر تک اور ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرانے کی تاریخ 26 دسمبر سے 3 جنوری تک مقرر کی گئی ہے ۔

تمام پرائیویٹ سکولز کے سربراہان کو بر وقت شیڈول کے مطابق داخلے جمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں