چاول کی فصل کا ریٹ گر کر 4500 روپے فی من پر آگیا

rice

چاولوں کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی


دھان کی فصل مارکیٹ میں آتے ہی ریٹ8 ہزار روپے من سے کم ہوکر 4500 روپے من تک پہنچ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میں چاول کی فصل پک کر تیار ہو گئی ہے، 50 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر چاول کی فصل کاشت کی گئی تھی۔

پی ایس او :پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اکتوبرکے دوران 23 فیصد اضافہ

کسانوں کا کہنا ہے کہ ہم نے چار ماہ کی فصل چاول کاشت کی تھی ۔مہنگی کھاد پانی دیا اب کٹائی کا وقت آیا ہے تو ہمیں چار ہزار روپے من کم ریٹ مل رہا ہے۔

دوسری جانب چاولوں کی فصل کی کٹائی کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ چاول کے کھیتوں میں آتے ہیں دھان کی کٹائی کرتے ہیں اور ہمیں معاوضہ مل جاتا ہے۔

اکتوبر 2023:سیمنٹ کی فروخت میں کمی

چاول کی فصل کو کاٹنے کے بعد روایتی طریقے سے چاول کے دانے نکالتےہیں لیکن اس بار ریٹ کم ہونے سے کاشتکار بھی پریشان ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں