ورلڈکپ، عامرسہیل کا انگلینڈ کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کومفیدمشورہ

amir sohail

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر عامر سہیل نے انگلینڈ کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو مفید مشورہ دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عامر سہیل نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف اہم ترین میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بولنگ لائن میں تبدیلی نا گزیر ہے۔ قومی ٹیم کی سوائے بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے خلاف کے باقی میچز میں بولنگ لائن زیادہ موثر نہیں رہی۔

پاکستان سیمی فائنل میں کیسے جا سکتا ہے؟ پوزیشن واضح ہو گئی

انہوں نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈکیخلاف میچ میں بھی پاکستانی بائولرز ناکام نظر آئےشاہین شاہ آفرید اور حارث رئوف کی بالنگ ٹیم کو مہنگی پڑی ہے۔ اسی وجہ سے کیویز نے 401 رنز بنادیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے نیوزی لینڈ ٹیم کیخلاف میچ کے بعد اور انگلینڈ کیخلاف میچ سے قبل بولنگ لائن میں تبدیلی کو ناگزیر قرار دیدیا ہے۔


متعلقہ خبریں