پاکستان کا شاندار کم بیک،سارو گنگولی نے یوٹرن لے لیا

ganguly

پاکستان کا شاندار کم بیک سارو گنگولی نے یوٹرن لے لیا


سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی ورلڈ کپ میں پاکستان کا شاندار کم بیک دیکھ کر یوٹرن لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کپتان کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں پاکستان اور بھارت کو سیمی فائنل میں آمنے سامنے دیکھنے کی امید کرنے لگے ہیں۔

شاندار بلے بازی ،فخر زمان کیلئے بڑے انعام کا اعلان کردیا گیا

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سارو گنگولی نے کہا کہ ’’میں چاہتا ہوں کہ پاکستان سیمی فائنل کولکتہ کے لیے کوالیفائی کرے کیونکہ ہندوستان بمقابلہ پاکستان سے بڑا سیمی فائنل نہیں ہو سکتا‘‘

یاد رہے سارو گنگولی نے ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ میں کم بیک کرنا مشکل قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں