ورلڈ کپ 2023 :بھارت کی مسلسل 8 ویں فتح

s africa

ورلڈ کپ 2023 :بھارت کی مسلسل 8 ویں فتح


ورلڈ کپ2023 کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے 50اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر326رنز بنائے۔جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 83 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی.

پاکستان کا شاندار کم بیک،سارو گنگولی نے یوٹرن لے لیا

مارکو جانسن14،راسی وین ڈیر ڈوسن13 رنز بنا کر نمایاں رہے،کپتان ٹیمبا باووما اورڈیوڈ ملر نے 11،11رنز بنائے۔

ایڈن مارکرم9، کیشو مہاراج7 اور کوئنٹن ڈی کوک5رنز بنا کر آوٹ ہوئے،رویندرا جدیجہ نے 5وکٹیں حاصل کیں۔

محمد شامی اور کلدیپ یادیو نے 2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔

شاندار بلے بازی ،فخر زمان کیلئے بڑے انعام کا اعلان کردیا گیا

اس سے قبل بھارت نے  پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر326رنز بنائے۔

ویرات کوہلی نے 121گیندوں پر101رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،شریاس ائیر 77،روہت شرما40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

رویندرا جدیجہ29،شبھ من گل23 اورسوریاکمار یادیو نے 22رنز بنائے،لنگی نگیڈی،ربادا،کیشو مہاراج،تبریز اور مارکو جانسن  نے  ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کس نے بنائی؟ چیف سیلکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد انضمام الحق پھٹ پڑے

بھارتی اننگز کی خاص بات ویرات کوہلی کی شاندار سنچری تھی جس میں10چوکے شامل تھے ۔ویرات کوہلی نے سالگرہ کے دن سنچری بنائی۔

کوہلی نے ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا،کوہلی نے 49 سنچریاں بنا کر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کیا۔


متعلقہ خبریں