ٹی ٹوئنٹی میچوں پر جوا کھیلنے والے 1863 قمار باز گرفتار

ٹی ٹوئنٹی pak vs new zealand

لاہور پولیس نے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے پیش نظر روایتی و آن لائن قمار بازی کے خلاف کارروائیوں کے دوران423مقدمات درج،1863ملزمان گرفتار،54لاکھ 39ہزار 3سو سے زائد رقم برآمد کرلی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کے د وران کینٹ ڈویژن میں 367،سول لائنزمیں 218، سٹی میں 657، اقبال ٹاؤن میں 283،ماڈل ٹاؤن میں 169اورصدرڈویژن میں 169ملزمان گرفتار کئے گئے۔

امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کو روایتی قمار بازی اور آن لائن جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے،

افسروں کوجوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، آن لائن جوئے کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی پی ایل ، سب سے بڑے ہدف کے تعاقب کا عالمی ریکارڈ بن گیا

انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ آن لائن جوئے کی روک تھام کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھر پور مدد لی جائے اور لوگو ں کو آن لائن جوئے کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اپلیکیشنزپر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔

سی سی پی اولاہور کامزید کہنا تھا کہ آن لائن جوئے میں ملوث سماج دشمن عناصرکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، جوا ایک سماجی لعنت ہے، والدین اپنے بچوں کو اس سے دور رکھیں، شہری قمار بازی و دیگر جرائم سے پاک معاشرے کے قیام میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔


متعلقہ خبریں