ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کس نے بنائی؟ چیف سیلکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد انضمام الحق پھٹ پڑے

Inzamam ul haq

سابق چیف سیلکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئےٹیم کافیصلہ میں نےسب کےساتھ مل کرکیاتھا۔

شاندار بلے بازی ،فخر زمان کیلئے بڑے انعام کا اعلان کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کےلیے6ماہ قبل کمبی نیشن بنتاہے، پچھلے2سال سےجولڑکےکھیل رہےتھےزیادہ تروہی تھے۔

آتےہی ٹیم تبدیل کرتاتو بہت سوالات اٹھتے،کسی نئےکھلاڑی کوورلڈکپ میں فوری چانس نہیں دیاجاسکتا،میں ٹیم کی ذمہ داری لینےکوتیارہوں،کرکٹ میں ہارجیت ہوتی رہتی ہے،اچھابراوقت آتا رہتا ہے۔

پاکستان کا شاندار کم بیک،سارو گنگولی نے یوٹرن لے لیا

ٹیم نےشروع کےمیچزمیں پرفارمنس نہیں دی،بہت سوالات ہوئے،ٹیم کو پیغام ہےجو ہوگیابھول جائیں مستقبل پرفوکس کریں،ٹیم سلیکشن میں زیادہ ذمہ داری چیف سلیکٹرکی ہے،کوچ کوٹیم کےساتھ ہوناضروری ہوتاہے۔

یاد رہے انضمام الحق نے چند روز قبل چیف سیلکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔


متعلقہ خبریں