بابر اعظم نے ٹی 20 میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

Babar Azam

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ بابر اعظم نے ٹی 20 میں سب سے زیادہ میچز کے دوران کپتانی کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی 20 میچ میں 76 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا

آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ نے بھی 76 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں کپتانی کے فرائض انجام دیئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی۔ پاکستان نے سیریز کے آخری ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 رن سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے 179 کا ہدف ملنے پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی زیادہ دیر پچ پر ٹک نہ سکے۔ 19.2 بالز پر پوری ٹیم آئوٹ ہو گئی۔

کیوی ٹیم کی جانب سے ٹم سائفرٹ 52 اورجوش کلارکسن38رن بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان مائیکل بریسویل 23 اور مارک چیپمین نے12رن بناپائے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے باولر شاہین شاہ آفریدی نے30 رن دے کر4وکٹیں لیں جبکہ اسامہ میر نے2وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔  شاداب خان اورعماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ لے سکے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں