ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ فور میں چوتھی ٹیم پاکستان ہوگی، وکرانت گپتا

ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ فور میں چوتھی ٹیم پاکستان ہوگی، وکرانت گپتا

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے کہا ہے کہ اب تک کی صورتحال کے مطابق ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ فور کی چوتھی ٹیم پاکستان ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ورلڈکپ سے متعلق پروگرام میں انہوں نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سنسنی خیز میچ سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی جیت بڑی جیت ہے جو پاکستان کو بہت خطرناک بناتی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح، فخر زمان مین آف دی میچ قرار

وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ ‘فخر زمان کی اننگز نے سعید انور کی یاد دلا دی، فخر زمان کو 100 کرکے اسے مزید بڑا کرنے کا تجربہ ہے۔ آج کی صورت حال کو دیکھیں تو میری نظر میں سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم پاکستان ہے۔’

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اب ورلڈکپ میں نیچے جارہا ہے، آج جب پریش پڑا تو کین ولیمسن کی کپتانی دیکھ کر پتا چل گیا۔ سب کو پتہ تھا کہ بادل برسیں گے، اس کے باوجود کپتان نے اش سوڈی سے باؤلنگ کرائی گئی۔

ورلڈ کپ 2023، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

بھارتی صحافی نے مزید کہا کہ پاکستان بھی اس بات کو سمجھ گیا تھا کہ یہ میچ 41 اوورز تک نہیں جائے گا، یہ میچ صرف 20 سے 25 منٹ کا ہے۔


متعلقہ خبریں