ہر گیم ہمارے لیے ڈو آر ڈائی کی صورتحال والی تھی، فخر زمان

fakhar zaman

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخرزمان نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ جیتنے کے بعد کہا ہے کہ ہر گیم ہمارے لیے ڈو آر ڈائی کی صورتحال والی تھی۔

تفصیلات کے مطابق فخر زمان کا مین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے کے بعد کہنا تھا کہ آج میرا لکی دن ہے ، پلان کے مطابق بیٹنگ کی اور قسمت نے ساتھ دیا۔

یہ میرے کیرئیر کی بہترین اننگز میں سے ایک ہے ،  ہمارا پلان تھا کہ پہلے 4 اوورز میں احتیاط سے کھیلنا ہے، بال اسپن اور سوئنگ نہیں ہورہا تھا، ہم 400 بھی کر سکتے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سب ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی پلیئر کا کہنا تھا کہ 2اوورز میں وکٹ کا اندازہ ہوگیا تھا، ایشیا کپ میں میری کارکردگی اچھی نہیں تھی، میں نے کوچ کے ساتھ اپنی بیٹنگ پر کام کیا۔

فخر زمان نے کہاہے کہ میں اپنی یہ اننگ کوچ آفتاب خان کے نام کرتا ہوں، امید کرتے ہیں نیوزی لینڈ سری لنکا میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں آئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح، فخر زمان مین آف دی میچ قرار

انکا مزید کہنا تھاکہ  ہماری ٹیم کو تسلسل چاہیے ہوتا ہے جو اب مل چکا ہے، ہم نے رن ریٹ پر گہری نظر رکھی ہوئی تھی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ سے تاریخی فتح کےبعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ جب ہم کھیلنے آئے تو پراعتماد تھے، ڈریسنگ روم میں کہا تھا کہ ہمیں بڑی پارٹنر شپ کرنی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ باونڈریز چھوٹی ہیں، یہ بات ذہن میں رکھ کر اچھےکھیلے، ہم نے اپنا100 فیصد دینے کی کوشش کی۔

ہمیں ایک اچھی پارٹنر شپ کی ضرورت تھی، فخر زمان کے ساتھ اچھی شراکت بنائی، فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کی ہے، انہوں نے چھوٹی باونڈری کا اچھا فائدہ اٹھایا ہے۔

نیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد پاکستان پانچویں نمبر پر آ گیا

خیال رہے کہ قومی اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 126رن کی شانداراننگزکھیلی ہے ، انہوں نے 11چھکے ،8چوکے لگائے ہیں، جبکہ بابر اعظم نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگا کر 66 رنز بنائے ہیں ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو21رن سے شکست دے دی، ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا۔


متعلقہ خبریں