تیونس: ویمن ٹینس پلیئر کا انعامی رقم فلسطینیوں کو عطیہ کرنے کا اعلان


تونس: تیونس کی ویمن ٹینس پلیئر اونس جبیر نے میچ جیتنے کے بعد انعامی رقم فلسطینیوں کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اونس جبیر نے میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بعد خوشی منانے کا حق نہیں بنتا۔

ٹینس کھلاڑی غزہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں اور انہوں نے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے پر ملنے والی انعامی رقم کا کچھ حصہ فلسطینیوں کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کولکتہ، پاکستان بنگلہ دیش میچ کے دوران فلسطین کا جھنڈا لہرانے والے نوجوان گرفتار

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن فلسطین کی موجودہ صورت حال مجھے خوشی منانے سے روک رہی ہے۔


متعلقہ خبریں