ورلڈکپ میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار، بابراعظم نے 7 لاکھ کی شیروانی خریدلی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت میں اپنی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں شیروانی پر 7 لاکھ روپے خرچ کردیے۔

ٹیم کی واحد سوچ باقی دونوں میچز بڑے مارجن سے جیتنے کی ہے، شاہین شاہ آفریدی
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ میں ٹیم جن مشکلات کا شکار ہے ایسے میں بابر اعظم کا شادی کیلئے خریداری کرناغیر معمولی بات ہے لیکن اس پر شائقین کرکٹ سمیت ناقدین کی تنقید کے نشتر اپنے طرف کروا لیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان نے بھارتی مشہور ڈیزائنر سبیاساچی سے 7 لاکھ کی شیروانی خریدی ہے اس کے علاوہ ایک معروف دکان سے زیورات بھی خریدے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے پریشان کن خبر
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چونکہ بابراعظم کی شادی کی تیاریاں چل رہی ہیں ،اس حوالے سے ان کی فیملی بھی انتظامات میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب ورلڈکپ کے دوران ان کی شادی کی خریداری نے جہاں نئی بحث چھیڑ دی ہے وہیں مداح بھی بابراعظم کو دلہا بنتادیکھناچاہتے ہیں ۔


متعلقہ خبریں