محکمۂ تعلیم خیبر پختونخوا نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے بھر کے تمام گرلز اسکولز میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں کے دوران فوٹو گرافی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمۂ تعلیم کا کہنا ہے کہ سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے تناظر میں فوٹو گرافی پر پابندی لگائی گئی ہے۔ محکمے نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایونٹس میں خواتین افسران کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا جائے۔
خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم ختم ،ہدف حاصل نہ ہو سکا،محکمہ تعلیم
محکمہ تعلیم کے مطابق ایونٹ کے دوران کسی کو بھی تصاویر بنانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
کچھ عرصہ قبل بھی پختونخوا حکومت نے تمام گرلز اسکولوں اور خواتین کے اسپورٹس مقابلوں کی تقریبات میں مردوں کی بطور مہمان خصوصی دعوت یا شرکت پر پابندی لگا دی تھی۔
