نگران حکومت کی جانب سے مینجمنٹ پوزیشن پر موجود بیورو کریٹس کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی نے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایم پی 1، 2 اور 3 اسکیل کے لیے تنخواہوں اور مراعات میں 45 فیصد اضافہ کر دیاگیا ہے۔
اس اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا، پہلے ایم پی سکیل1 کے لیے کم ازکم تنخواہ 5 لاکھ 54 ہزار 600 اور زیادہ سے زیادہ 6 لاکھ 99 ہزار 250 روپے تھی اب 45 فیصد اضافے کے بعد کم از کم تنخواہ 8 لاکھ 4180 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 11 لاکھ3 ہزار 920 روپے ہو گئی ہے۔
شیور مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ
اس طرح ایم پی 2کے لئے کم از کم تنخواہ 2 لاکھ 55 ہزار750 اور زیادہ سے زیادہ 4لاکھ 13 ہزار 600 روپے تھی جو اب اضافے کے بعد کم از کم 3 لاکھ 70 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ پانچ لاکھ99 ہزار 740 روپے کر دی گئی ہے۔
ایم پی 3 اسکیل کی کم از کم تنخواہ ایک لاکھ 65 ہزار 855 روپے تھی جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ دو لاکھ 33 ہزار 750 روپے مقررتھی، اضافے کے بعد کم سے کم تنخواہ 2 لاکھ 40 ہزار 460 روپے ہو گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 3 لاکھ 38 ہزار 960 روپے کر دی گئی ہے۔