کارکنان کمر کس لیں، آصف علی زرداری کا اعلان

فائل


نواب شاہ: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کارکنان کمر کس لیں ہم بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس میں پارٹی کارکنان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی حکمت عملی اور انتخابات کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کھینچا تانی کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا، فردوس عاشق اعوان

اس موقع پر آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر پاکستان بچایا تھا اور ہم اب بھی ملک کو بچائیں گے۔

انہوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کمر کس لیں کیونکہ ہم بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی جنگ میں صفِ اول کے سپاہی ہیں۔


متعلقہ خبریں