واٹس ایپ صارفین نئی جعل سازی سے ہو جائیں ہوشیار!


انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نےاپنے صارفین کوخبر دار کیا ہےکہ نیا فشنگ اسکیم ان کے تمام پیغامات سائبر مجرمان کے حوالے کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فشنگ ایک ایسا پینترا ہوتا ہے جس میں جعلسازی میل میسج یا کال کے ذریعے میلویئر بھیج کر نجی معلومات حاصل کر لیتے ہیں، واٹس ایپ صارف عموماً ڈیسک ٹاپ پرا کاؤنٹ لاگ ان کرنے کے لیے آفیشل ویب سائٹ سرچ انجن پر ڈھونڈتے ہیں۔

موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی

صارفین کمپیوٹر کے انٹرنیٹ براؤزر میں web.whatsapp.com ٹائپ کرتے ہیں اور پھر ایپ ان لاک کرنے کے لیے خصوصی کوڈ درج کرتے ہیں۔

ایک بار صارفین سائٹ تک پہنچ جائیں تو ان کو فون سے کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوتا ہے تا کہ اکاؤنٹ تک دسترس حاصل ہو سکے لیکن ماہرین کی جانب سے جعلسازوں کے جعلی واٹس ایپ ویب سائٹ کے استعمال کی نشان دہی کی گئی ہے۔

سنگا پور پولیس کے مطابق کچھ فشنگ ویب سائٹس پر حقیقی ویب سائٹ سے حاصل کیا گیا اصل کیو آر کوڈ لگا ہوا ہے۔

آئی او ایس 1. 17 اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین پریشان

جعلسازی کا شکار بننے والے افراد سرچ نتائج میں آنے والی ابتدائی ویب سائٹ پر ان کے ایڈریس کی تصدیق کیے بغیر کلک کر دیتے ہیں، حقیقی اکاؤنٹ پر جانے کے بجائے کسی دوسرے اکاؤنٹ پر پہنچ جاتا ہے۔

جس کے بعد جعلساز جھانسے میں آئے افراد کے اکاؤنٹ میں جاتے ہیں اور ان کا روپ دھار لیتے ہیں،  وہ صارف کے کانٹیکٹس کو میسج بھیج سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں