کھلاڑیوں کو این او سی دینے کی قیمت ایشیاکپ، ورلڈکپ میں چکا رہے، ذکا اشرف

ذکا اشرف

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بورڈ کے گزشتہ چیئرمین نے کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کے لیے این او سی دیے تھے جس کی قیمت ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں چکا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کوانٹرویو میں ذکا اشرف نے کہا کہ ورلڈکپ کا وقت آیا تو کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل سامنے آگئے، کھلاڑی انجریز کا شکار ہیں، نسیم شاہ اسکواڈ میں شامل نہیں۔

پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کونسی 3 ٹیمیں نہیں ہونگی؟آئی سی سی نے اعلان کردیا

چار سے پانچ کھلاڑی فنٹنس مسائل کا شکار بنے جبکہ کچھ کی پرفارمنس اچھی نہیں۔میں بھارت نہیں جارہا تھا، سب نے کہا کہ ٹیم کو بیک کرنے کےلیے آپ کو جانا چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انگلینڈ کی بھی پرفارمنس اچھی نہیں، مجھے بھی دکھ ہے 4 میچز نہیں ہارنے چاہئیں تھے۔


متعلقہ خبریں