ورلڈ کپ 2023، آج 2میچز کھیلے جائیں گے

cricket world cup

ورلڈ کپ 2023 دونوں سیمی فائنل بارش کی نذر ہوئے تو کون سی 2 ٹیمیں فائنل کھیلیں گی؟پتہ چل گیا


نئی دہلی: ورلڈ کپ 2023 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جبکہ دوسرا میچ نیدر لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 میں آج پہلا میچ صبح 10 بجے کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ دھرم شالا گراؤنڈ میں ہو گا۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 کے میگا ایونٹ میں 5 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 3 میں کامیابی حاصل کی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نیوزی لینڈ بھی 5 میچز کھیل کر 4 میں کامیاب رہا اور ایک میں شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہدف کے تعاقب میں اتنے اچھے نہیں، اس جیت نے اعتماد دیا، تمبابووما

ورلڈ کپ 2023 کے آج کے دوسرے میچ میں نیدر لینڈز اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دوپہر ڈیڑھ بجے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ بنگلا دیش اور نیدر لینڈز کی ٹیموں نے ایونٹ میں 5، 5 میچز کھیلے اور دونوں ٹیموں نے اب تک ایک، ایک میچ ہی جیتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں