پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین کل کھیلے جانے والے میچ کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین میچ کل چنئی میں دن 130 بجے کھیلا جائے گا۔ میچ کے دوران موسم خشک رہے گا اور بارش کے امکانات کم ہیں۔
پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے کل کا میچ جیتنا ضروری ہے۔ شکست کی صورت میں قومی ٹیم کا ورلڈ کپ کا سفر تقریبا اختتام پذیر ہو جائے گا۔
کل کی میچ میں قومی ٹیم کے دو تبدیلیاں متوقع ہیں، حسن علی بخار کی وجہ سے کل کا میچ نہیں کھیلیں گے جب کہ شاداب کی جگہ نواز کو شامل کیئے جانے کا بھی امکان ہے۔