استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ


الیکشن کمیشن نے سابق صدر پرویز مشرف کی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان استحکام پاکستان پارٹی کو الاٹ کر دیا۔

آئی پی پی نے الیکشن کمیشن سے عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست کی تھی، الیکشن کمیشن نے 23 اکتوبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حق میں فیصلہ دے دیا گیا۔

الیکشن کمیشن، عام انتخابات 2023 میں انتخابی نشانات الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں طلب

واضح رہے کہ عقاب کا نشان پہلے جنرل (ر) پرویز مشرف مرحوم کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے پاس تھا، الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر 13 اکتوبر کو عقاب کا نشان واپس لے کر آل پاکستان مسلم لیگ کا نام بھی سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کر دیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں