افغانستان سے شکست کے بعد کھلاڑیوں کیلئے دو دن مشکل تھے، پاکستان بیٹنگ کوچ

افغانستان سے شکست کے بعد کھلاڑیوں کیلئے دو دن مشکل تھے، پاکستان بیٹنگ کوچ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کا اب بھی چانس ہے، جمعہ کے میچ کے ساتھ ہمارے لیے چیزیں بہتر ہو جائیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قومی ٹیم کی آئی سی سی ورلڈکپ سیمی فائنل تک رسائی کے حوالے سے پلان شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بطور ٹیم جہاں ہونا چاہتے ہیں، وہاں نہیں ہیں۔ خواہش ہے کہ پاکستان پاور پلے میں اور بہتر بیٹنگ کرے۔

افغانستان سے شکست پر کپتان سمیت کئی کرکٹرز دلبرداشتہ، ہوٹل میں رو پڑے

اینڈریو پیوٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں کوالٹی بیٹرز موجود ہیں، ہر پلیئر کا بیٹنگ میں اپنا انداز ہے، مجھے بیٹرز کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں ہے۔ سعود شکیل کمال کا ٹیلنٹ رکھتے ہیں، وہ کافی اہم پوزیشن پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف جمعے کو چنئی میں ہونے والے فیصلہ کن میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا بہترین فارم میں ہے۔ ہمیں اس کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، ہمیں مستحکم پلان کے ساتھ آنا ہوگا، ہر بال پر مقابلہ ہوگا۔

افغانستان سے شکست، کمنٹری بکس میں وقار یونس دلبرداشتہ، ویڈیو وائرل

پاکستانی بیٹنگ کوچ نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف مثبت ارادوں کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، پاکستان ٹیم میں بڑا ٹوٹل سجانے کی صلاحیت موجود ہے۔ گیم پلان پر کلیئر ہونا اور اس پر عمل کرنا کافی اہم ہے۔

افغانستان سے شکست پر انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کیلئے پچھلے دو دن مشکل تھے، شکست پر پلیئرز کافی دکھی ہیں۔ اب ہر کسی کی نظریں جمعہ کے میچ پر ہیں، ہمیں اچھا کھیلنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں